احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت امداد کا پہلا مراحلہ شروع
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کو 12 ہزارروپے امداد کا پہلا مراحلہ شروع ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے 12 ہزارفی خاندان ریلیف رقم دی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں مستحقین کو امدادی رقوم دینے کا سلسلہ جاری ہے۔خواتین نے امدادی رقوم حاصل کیں۔
احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت لاک ڈاون سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔غریب خاندانوں کو 12 ہزار روپے امداد جاری کردی گئی۔بڑی تعداد میں خواتین کا امدادی رقوم حاصل کرنے کے لئے ایزی پیسہ شاپ کا رخ کرلیا۔بی آئی ایس پی میں پہلے سے رجسٹرڈ45 لاکھ افراد کو امداد دی جارہی ہے۔
مستحق خواتین کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے مشکورہے جو اس مشکل گھڑی میں امدادی رقم جاری کی۔
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو یقینی بنانے کےلئے انتظامیہ کی جانب سے ایزی پیسے دکانوں پر پاک فوج اورخواتین پولیس اہلکار کومستحق اور غریب لوگوں کے سہولت کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کو یقینی بنایا گیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔